وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی میں شرکت کی

 ریلی کے اختتام پر وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دو سالوں سے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمان گھروں میں محصور ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام پر بھارتی مظالم سے دنیا بھر میں بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ 14 اگست 1947 کو پاکستان آزاد ہوا لیکن ابھی تکمیل پاکستان ہونا باقی ہے۔کشمیر کی آزادی کیساتھ تکمیل پاکستان مکمل ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کیلئے 80 سے زیادہ