وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدنے کہا ہے کہ نلتر سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

وزیراعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدنے کہا ہے کہ نلتر سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ حکومت نلترسانحے کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔ نلتر کے عوام کو گلگت نلتر روڈ پر مکمل سیکورٹی کا بندو بست کیا جائیگا۔ ورثاء اور زخمیوں کو مالی معاوضہ دیا جائیگااورزخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وزیراعلیٰ ہاوس کے نلتر دہشت گردی سانحے کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نلتر واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیگی جس کیلئے JIT تشکیل دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے نلتر دہشت گردی کے سانحہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔