وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے کیمپ آفس اسلام آباد میں پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) نے ملاقات کی

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید سے کیمپ آفس اسلام آباد میں پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس نے کہا کہ گلگت میں نیشنل کالج آف آرٹس کے سب کیمپس کے قیام میں دلچسپی رکھتے ہیں اس حوالے سے 490ملین کا پی سی ون بھی تیار کیا گیا ہے۔ لہٰذا وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید اور صوبائی حکومت سب کیمپس کی تعمیر کیلئے 10ایکڑ زمین کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ گلگت میں نیشنل کالج آف آرٹس کے قیام عمل میں لایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں نیشنل کالج آف آرٹس کی تعمیر کیلئے زمین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت  بلتستان کے طالب علموں میں (Potential)استعداد کی کمی نہیں ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس کے قیام سے معیار تعلیم کو مزید بہتر میں مدد ملے گی۔ صوبائی سیکریٹری تعلیم اور ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایت کی جائے گی کہ نیشنل کالج آف آرٹس کے تعمیر کیلئے مناسب زمین کی نشاندہی کریں۔